منگلورو 28؍ مارچ 2019(فکرو خبر نیوز) دبئی سے منگلورو آنے والی ائیرانڈیا ایکسپریس کی اڑان بھرنے کے لیے 6گھنٹے تاخیر ہونے سے دبئی ایرپورٹ پر مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا جس پر مسافروں نے اپنی برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اےئرانڈیا ایکسپریس کے طیارے کو دبئی ایرپورٹ سے بدھ کی رات 11:40 بجے اڑان بھرنی تھی۔ اور مسافر اپنی تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہوائی جہاز میں سوار ہوگئے لیکن پائلٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مسافر ہوائی جہاز میں ہی بیٹھ کر انتظار کرتے تھک گئے۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ کی دیری کی وجہ سے اس طرح مسافروں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ اس دوران مسافروں کو کوئی متبادل انتظام نہ ہونے پر انہوں نے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔بالآخرطیارے نے صبح ساڑھے پانچ بجے منگلورو کے لیے اڑان بھری ۔ ائیرانڈیا یکسپریس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں تیکنیکل خرابی کی وجہ سے اڑان بھرنے میں تاخر ہوئی لیکن مسافروں کا کہناہے کہ عملہ کی غفلت کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا۔ جس طیارے کو منگلور ایرپورٹ پر صبح ساڑھے بجے اترنا تھا وہ صبح ساڑھے دس بجے منگلور پہنچی۔
Share this post
