منگلور و 30/ جون 2019(فکروخبر نیوز) دبئی سے منگلور ایرپورٹ پہنچے والی ایرانڈیا ایکسپریس IX384کا پہیہ رن وے پر کھسک گیا اور رن وے سے اتر کر بائیں جانب چلا گیا۔ مسافروں کو اتار کر ٹرمنل صحیح سلامت پہنچا یا، کسی کے بھی زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہے۔ اس وقت ہوائی جہاز پر 183مسافر سوار تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ اترنے کے بعد ٹرمنل کی جانب جاتے ہوئے اس کا ایک پہیہ کھسک گیا اور جہاز رن وے سے اترگیا۔ ایرپورٹ کے ڈائریکٹر وی وی راؤ نے بتایا کہ یہاں اترنے والی دوسرے ہوائی جہاز بحفاظت اترگئے اور کسی طرح کی کوئی پریشانی انہیں نہیں ہوئی۔
Share this post
