ملحوظ رہے کہ چھ سال قبل بھٹکل ٹراویل ہاؤس نے جو سفر شروع کیا تھا اس میں دھیرے دھیرے کامیابی و ترقی کی طرف قدم بڑھتا جا رہا ہے اور قوم کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ تجارت میں بھی ایک اعتبار حاصل کرتا جا رہا ہے۔ آج یہ ملنے والا ’’ٹاپ ٹراویل ایجنڈ اوارڈ‘‘ اسی کا ایک سنگ میل ہے۔گذشتہ سال 2012 میں گوا سے لیکر منگلور تک پوری ساحلی پٹی پر ٹراویل ہاؤس ائیر عربیہ کی ٹکٹس سیللنگ میں سب سے نمایاں رہا، اسی لئے اس کارکردگی کو سراہنے کے لئے ائیر عربیہ گوا نے آج بھٹکل ٹراویل ہاؤس کی خدمت میں یہ ایوارڈ پیش کیا جس کے لئے خصوصی طور پر گوا سے محترم سُکنیا (مینیجر ائیر عربیہ گوا) حاضر ہوئی تھیں۔
اداره فكر وخبر اس موقعہ پر اس كے مالك جناب محیی الدین فیصل پیشمام، مینیجر مولانا سمعان خلیفہ ندوی اور ان كے معاون جنابصفوان خلیفہ صاحب كو مباركبادیوں كا تحفہ پیش كرتے ہوئے دعا گو ہے کہ بھٹکل ٹراویل ہاؤس ترقی کے زینے اسی طرح طئے کرتا رہے ، آمین۔ یاد رہے کہ بھٹکل ٹراویل ہاؤس کی سب سے نمایاں خدمت کم اور واجبی داموں پر یو۔ائے۔ای ٹورسٹ ویزا کی فراہمی ہے۔
Share this post
