کرناٹک میں ایرایمبولنس کا آغاز ، سرویس سے زیادہ کرایہ پر غور کیا جائے

بنگلورو 09 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) حکومت کرناٹک نے اب طبی سہولیات میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایر ایمبولنس کا آغاز کردیا ہے۔ منگل کے روز چیف منسٹر بی ایس یدیورپا اور کرناٹک حکومت کے دیگر اعلیٰ افسران نے جکور ایروڈوم بنگلور میں قائم آئی سی اے ٹی ٹی کیتھی کی مربوط ایئر ایمبولینس خدمات کا افتتاح کیا۔ افسران میں دو نائب وزیر اعلی، وزیر صحت، طبی تعلیم اور وزیر سیاحت شامل تھے۔ افسران کے مطابق ایک فکسڈ ونگ ہوائی جہاز ، ایک ہیلی کاپٹر اور لینڈ ایمبولینس شدید زخمیوں کی ایمرجنسی شفٹ کے لئے یہاں پرانے ہوائی اڈے روڈ پر واقع HAL ہوائی اڈے پر رکھی جائے گی۔

لیکن یہ سوال سے سب سے اہم ہے کہ اس معاشی بحران کے دور میں ایرایمبولنس کی قیمت کون چکائے گا۔ حال ہی میں کوویڈ کے مریض کو کولکاتہ سے چنئی ہوائی ایمولنس کی خدمات کے تعاون سے منتقل کیا گیا جس کی قیمت پندرہ سے بیس لاکھ روپئے دے کر چکانی پڑی۔ اسی طرح پیر کے انفیکشن کے ایک مریض کو بلاری سے بنگلورو منتقل کیا گیاجس کے لئے مریض کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپئے ادا کئے گئے۔ 

بنگلورو کی بعض کمپنیوں کا ماننا ہے کہ یہ سرویس حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے اور اس کے لئے ایک نوڈل افسرکا انتخاب عمل میں آئے جس کی نگرانی میں یہ عمل انجام پائے۔ 

 دکن ہیرالڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...