برطانیہ سے منگلورو پہنچنے والی ایر ایمبولنس میں تیکنیکی خرابی ، مریضہ کو دوبارہ داخل کیا گیا اسپتال

منگلوور 27؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد برطانیہ لے جانے کے لیے پہنچی ایرایمبولنس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ایر ایمبولنس کی خرابی دورکرنے کے لیے برطانیہ سے ایک جہاز پر عملہ منگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے والا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انے لیوش اسمتھ اپنے شوہر لیوش اسمتھ کے ہمراہ ایک پانی جہاز کے ذریعہ سے دس روز قبل منگلورو پہنچے۔ انے لیوش اسمتھ کو سانس لینے میں دشواری پیش آنے کے بعد اسے یہاں کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔ مزید علاج کے لیے لیوش نے اسے دوبارہ برطانیہ لے جانے کا ارادہ کیا اور اس کے لیے اس نے وہاں سے ایرایمبولنس منگوائی ، جیسے ہی مریضہ اپنے شوہر کے ساتھ اس پر سوار ہوئی تو ٹیک آف کے وقت اس میں کچھ تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد مریضہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ خبروں کے مطابق اس کو ٹھیک کرنے کے لیے برطانیہ سے ایک ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز منگلور پہنچنے والی ہے جس سے مریضہ کو برطانیہ لے جایا جائے گا۔

Share this post

Loading...