اس دوران منگلور سٹی پولیس کمشنر ایم چندراشیکھر نے بیان دے کر اس کی وضاحت کی تھی کہ احمد قریشی ایک ملزم ہے اور دیگر ملزمین کی طرح ہی اس کا علاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب منگلور کے یونائیڈیڈمسلم فرنٹ نے دیگر ساٹھ تنظیموں کے ساتھ احمد قریشی کو انصاف دلانے کی غرض سے 2؍ مئی کو شہر کے نہرو میدان میں چلو منگلور کے نام سے ایک پروگرام کے انعقاد کافیصلہ کیا ہے جس کی دیگر مسلم تنظیموں نے مخالفت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مذکورہ پروگرام سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ پولیس قریشی کی طبیعت میں بہتری آنے کی بات کہی ہے لیکن اب بھی عوام کو پولیس کی ان باتوں پر یقین نہیں ہے۔
Share this post
