احمدقریشی کو انصاف دلانے کے لیے ’’ منگلور چلو ‘‘ کے نام سے احتجاج اور عام اجلاس کا منگلور میں انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

مولانا شفیع سعدی نے کہا کہ اسی پر ہمیں اکتفا نہیں کرنا ہے بلکہ اس کا ررواں کو انصاف دلانے کے لیے ہمیں لے کر چلنا ہے۔ ہمیں پولیس محکمہ اور انتظامیہ کو موردِ الزام ٹہرانے کے بجائے ہم میں پولیس افسران اور وکیل اور جج بننے ہیں اور مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے لیے کام کرنا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ اور ہیومن رائٹس تنظیم کے کارکن دنیش ہیگڈے نے کہا کہ احمد قریشی ایسا پہلا شخص نہیں ہے جو پولیس کے ظلم وستم کا نشانہ بناہو بلکہ اب عوام اس بات کو لے کر اٹھے ہیں کہ احمد قریشی آخری شخص ہوگا۔اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے انصاف کے لیے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اپنے لیے کام نہیں کرنا ہے بلکہ پوری انسانیت کے لیے کام کرنا ہے اور اس ارادہ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے کہ جہاں کہیں بھی ظلم وزیادتی ہوگی مستقبل میں بھی ہم آواز بلند کریں گے۔ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے ایک وفد نے بھی شرکت کی تھی۔ 

نوزائدہ بچوں کی اسمگلنگ کی واردات منظر عام پر:ایک سال قبل مردہ سمجھا جانے والا بچہ بازیافت 

میسور 03؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز)ایک سال قبل جس ماں نے اپنے بچہ کو مردہ سمجھا تھا کچھ دن قبل اس بچہ کو زندہ بازیافت کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک جوڑے کو دو بیٹیاں تھیں ، ایک سال قبل جب وہ زچگی کے لیے گھر کے قریب واقع نسیما اسپتال گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کے بچہ کی پیدائش سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوگئی اور اس کی آخری رسومات بھی ادا کی جاچکی ہیں۔اسپتال عملہ کی جانب سے مذکورہ جواب ملنے پر پریشان جوڑے کو بالآخر خالی ہاتھ اپنے گھر لوٹنا پڑا۔ کچھ دن قبل میڈیا کے ذریعہ یہ خبر ملی کہ مذکورہ اسپتال بچوں کے اسمگلنگ معاملات میں ملوث ہیں ، بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون بابوجی چلڈرن ہوم چلی گئی جہاں ان بچوں کو رکھے جانے کی خبر ملی تھی۔اس دوران بچوں میں اس نے ایک بچہ کو دیکھا جس کی شکل اس کے شوہر سے ملتی جلتی تھی۔ اس نے اس معاملہ میں ڈی ایس پی روی ڈی چناور سے ملاقات کی ۔ پولیس نے جب بچہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا تو پتہ چلا کہ بچہ اسی عورت کا ہے۔ مذکورہ جوڑا اپنے بچہ کے ملنے پربے حد خوش ہے ، تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ اب تک سولہ بچوں کو بچالیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سولہ میں سے سات بچوں کی عمر پانچ سال سے کم ہے۔ 

شمبھور چرچ میں چوری کی واردات 

دیڑھ لاکھ روپئے نقدی اور کئی قیمتی اشیاء غائب 

بنٹول 03؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) نامعلوم افرا دکی جانب سے شمبھور چرچ میں داخل ہوکر نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کیے جانے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ لوٹی گئی مالی اشیاء میں دیڑھ لاکھ روپئے نقدی ، لیپ ٹاپ ، ٹیاپ ، سونے کی چین اور دو گھڑیاں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چرچ کا پادری جیرالڈ پنٹو کسی کام سے منگلور گیا ہوا تھا جب وہ وواپس ہوا تو چرچ کا اگلا دروازہ ٹوٹا ہوا پایا اور دفتر میں موجود الماریاں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں اور نقدی اور سونے کے زیورات غائب تھے۔ پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ہبلی سرسی اہم شاہراہ پر بازیافت انجان لاش کی شناخت 

منڈگوڈ 03؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) دو دن قبل سرسی ، ہبلی اہم شاہراہ پر واقع ایک پل کے نیچے بازیافت ہونے والی ایک لڑکی کی انجان لاش کی شناخت کرنے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے۔مہلوک کی شناخت مبینہ بانو مقیم موٹے بنور ، ہاوری ضلع کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکی خاتون کی شادی ہانگل تعلق کے غفار نامی لڑکے سے ہوئی تھی، بتایا جارہا ہے کہ یہ اس کی دوسری شادی تھی ۔ ہانگل میں مذکورہ لڑکی ایک گھر میں کام کاج بھی کیا کرتی تھی ، چار دنوں سے متعلقہ گھر نہیں گئی تو گھر والوں نے اس کی ماں سے رابطہ کیا اور لڑکی کے بارے میں دریافت کیا۔ ماں نے ہانگل میں واقع اس کے شوہر سے رابطہ کیا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے پر وہ ان کے گھر گئی لیکن اس وقت ان کے گھر پر کوئی موجود تھا۔ مجبوراً لڑکی کی ماں نے پولیس سے رابطہ کیا اور گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس درج شدہ معاملہ پر تحقیقات شروع کردی اور گھر والوں کو لڑکی کی لاش دکھائی جنہوں نے اس کی شناخت کی۔ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر غفار اس کی بیٹی کو ہمیشہ طعنہ دیا کرتا تھا اورشبہ ہے کہ اسی نے قتل کیا ہو۔ فی الحال پولیس غفار کو تلاش کررہی ہے تاہم اب تک پولیس قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔ 

Share this post

Loading...