احمد آباد : یکم ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) احمد نگر کے قریب پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی واردات آج صبح قریب چار بجے پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والیے شخض کی شناخت الطاف مٹا (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بس پر قریب 30افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔فکروخبر کو مختلف ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والی الطاف مٹا ممبئی میں ایک لگژری بس کی کمپنی میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ کل دوپہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو لے کر اورنگ آباد میں منعقد ہورہے ایک سیمینا ر میں شرکت کے لیے جانے کے دوران مخالف سمت سے آرہی ایک ٹریلر ان کی بس سے تیز رفتار ی کے ساتھ ٹکرائی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ احمد کے نگر کے کیڈ گاؤں میں پیش آیا۔ حادثہ میں الطاف مٹا کی موت واقع ہوگئی اور قریب 30افراد زخمی ہوگئے جن کا علاج جاری ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد بھٹکل سے ان کے رشتہ دار احمد نگر کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔
Share this post
