اس موقع پر اہلیانِ منکی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ا س بات کا اظہار کیا گیا کہ ملک وبیرونِ ملک میں مقیم منکی کے احباب کو جوڑنے کے لیے یہ گروپ بنایا گیا جس کے ذمہ دار ابو محمد ساؤڑا ہیں۔ اسٹیج پر مدرسہ رحمانیہ منکی کے ناظم ماشیما عرفا ن صاحب ، جماعت المسلمین منکی کے سکریٹری ارشاد قاضی صاحب ، نائب سکریٹری احمد باشاہ باشاہ اور اہلیانِ منکی گروپ کے گروپ ایڈمن جناب تعظیم صاحب وغیرہ موجود تھے۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں عوام نے شر کت کی۔
Share this post
