اہلیانِ منکی کا انسانیت کی خدمت میں ایک اور بڑھتا قدم :

اس کیمپ کی کئی ساری خصوصیات میں یہ خصوصیت بھی رہی کہ جن 68 مریضوں کو عینک کی ضرورت کی محسوس کی گئی ان میں مفت عینک تقسیم کیے گئے ۔ مریضوں نے اس کیمپ کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ سے عوام کا صحیح علاج بھی ہوجاتا ہے اور جو لوگ علاج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے علاج کا بھی بندوبست ہوتا ہے۔ اس کیمپ سے کثیر تعداد میں غیر مسلموں نے بھی فائدہ اٹھایا۔ جس کی منکی و مضافات میں سراہنا کی جارہی ہے ، اور لوگوں نے بالخصوص ہمارے ہندو برادری کے افراد نے اس کیمپ کو لے کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طر ح سے آپسی محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور امن وامان کا ماحول بنا رہتا ہے۔ 

Share this post

Loading...