اہلِ منکی نیوز کی جانب سے آن لائن تکبیر مظاہرہ ، جانئے تفصیلات

منکی 15؍ جولائی 2021(فکروخبر/پریس ریلیز) ادارہ اہلِ منکی نیوز کی جانب سے عشرۂ ذی الحجہ کی مناسبت سے ملکی سطح پرآن لائن تکبیر مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس تکبیر مقابلہ میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے چاہے وہ کسی بھی ملک میں مقیم ہو اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف اپنا موبائل اٹھانا ہے اور اپنی تکبیر کی ویڈیو نیچے دیئے گئے نمبرات پر بھیجنی ہے۔

تو پھر دیر کس بات کی ۔ اپنی ویڈیو ادارہ اہلِ نیوز منکی کے ذمہ داران تک 9؍ ذی الحجہ بروز منگل تک پہنچائیں۔

عاصم حاجیکا      9916468898

عقبہ ابوحسینا      7204872647

عوف فکردی      8105901069

Share this post

Loading...