احبابِ بھٹکل کا خواب عنقریب شرمندۂ تعبیر ہوگا

مولانا موصوف نے اسپتال کے بانیوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کا قیام پیسے بٹورنا نہ ہو بلکہ اس کے ذریعہ انسانیت کی عظیم خدمت انجام دی جائے۔بھٹکل اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب منکال دیدیانے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ ان سے جتنا ہوسکے گا وہ سہولیات مہیا کرانے کے لیے تیار ہیں ۔ جناب شاکر نے اسپتال کے قیام اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھٹکل شہر اپنی تمام تر خصوصیات کے باوجود اچھے اسپتال اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات سے محروم ہے ۔ اس اسپتال کے قیام کا مقصد ہی یہی ہے کہ یہاں اچھے اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مہیا کرائی جائیں اواس کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ اس کے بعد مولانا عبدالباری ندوی نے اپنے ہاتھوں سے اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا جن کے بعد بالترتیب بھٹکل اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب منکال دیدیا ، ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب ، سریندرا شانبھاگ اور مولانا مقبول احمد ندوی نے بھی سنگِ بنیاد کی کارروائی میں حصہ لیا۔ مولانا عبدالباری ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس تقریب کا اختتام ہوا ۔ ملحوظ رہے کہ یہ اسپتال جناب سعد اللہ رکن الدین، جناب عبدالباری  رکن الدین،جناب ارشاد صدیقہ، جناب عطاء اللہ رکن الدین اور جناب شاکر صاحب وغیرہ کے شراکت داری سے تعمیری کام اگلے مرحلوں میں پورا ہوگا۔ بانیان کا ماننا ہے کہ انشاء اللہ گراؤنڈ فلور اور اور پہلی منزل کا تعمیری کام کا آغاز جلد ہی ہوگا اور جلد سے جلد اس کو پورا کرنے کی اُمید ظاہر کی اور بتایا گیا ہے کہ فرسٹ فلور میں 26بیڈ بچھائے جائیں گے ، آ ئی سی یو، ایکسرے اور دیگر اہم سہولیات جو ہنگامی حالت میں ضروری ہوتے ہیں تمام سہولیات کو فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 

Share this post

Loading...