انہوں نے اس موقع پر کہاکہ بھٹکل میں ڈرینج کے ادھورے کام کی وجہ سے عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اسی وجہ سے ادھورے تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے بجٹ منظوری کو لے کرمرکزی حکومت کو درخواست پیش کی گئی تھی جہاں برقی اجازت ملی ہے ۔ اگر مرکزی حکومت سے اجازت نہ بھی ملے تب بھی ریاستی حکومت سے منظوری لے کر ادھورے کام کی تکمیل کی جائے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر بھٹکل میونسپلٹی دفتر اور پارک کی ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں بھی غوروخوض کرنے کی بات کہی۔ مزید انہوں کہا کہ FSCسال 2013ء کے بجٹ سمیت سال رواں کے بجٹ کو بھی امسال مکمل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے میونسپلٹی عہدیداران اور افسران کو سخت لہجے میں کہاکہ تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرکے اور اس کی اعلیٰ سطح کی جانچ کے بعد کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے اجتناب کیا جائے اور یہ ہدایت کی کہ میونسپلٹی اراکین کو شہر بھر میں ہورہے تعمیراتی کاموں کے سلسلہ میں اطلاع کی جائے ۔ اتی کرم اراضی کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں ریاستی حکومت اکرماسکرمامنصوبے کو جلد از جلد منظر عام پر لانے کی کوشش کررہی ہے ۔ گھروں سے کچرا اٹھانے کے مسائل کو بھی سنجیدگی سے لینے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ نہ صرف بھٹکل بلکہ پوری ریاست کے لیے مسئلہ بن گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں الیکٹرانک آلات کو استعمال کرکے جلد سے جلد مسائل کو حل کرلئے جانے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر بھٹکل رکن اسمبلی منکال وائیدیا ، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک میونسپل کے صدر ونائب صدر ودیگر سرکاری افسران میونسپلٹی اراکین وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
