اڈپی 16/ مئی 2019(فکروخبرنیوز) شیموگہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے اے دیانند کے نوٹیفکیشن کے مطابق آگھمبے گھاٹ کے درستگی کے بعد لائٹ وہائیکل یعنی چھوٹی سواریوں جیسے منی بس، جیپ، وین کار اور دو پہیہ کو آج سے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اب تک درستگی کے کام کی مضبوطی کے لیے مزید اٹھارہ دن درکار ہیں اس کے بعد یکم جون سے کمرشیل گاڑیوں کو بھی اجازت دی جائے گی۔ اس وقت تک یہ گاڑیاں تھرتھ ہلی، مستی کٹے، ہوسا انگڈی، سداپورا، اڈپی ، ترتھ ہلی، کوپا، سرنگیری، مالاگھاٹ، کارکلا، اڈپی کے راستے کی طرف موڑ دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال بارش کے موسم ہے آگھمبے گھاٹ میں لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے کافی نقصان ہوا تھا، جس کے بعد راستہ ٹرافک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
Share this post
