افزود قیمت کی وجہ پوچھنے پر رینبو فلورنگ کے ملازم نے گاہک پر طمانچہ رسید کیا ،

شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے مصطفی بیٹے نامی نوجوان مذکورہ شوروم گیا اور دوبارہ قیمت دریافت کی جس پر ملازم نے ایک اسکوائرفٹ پر 150روپئے بتائے۔ دوپہر میں بتائی گئی قیمت اور شام میں بتائی گئی قیمت کے تضاد پر جب خریدار مصطفی نے وجہ پوچھی تو ملازم نتیش اور مصطفی کے درمیان تو تو میں میں ہوئی ۔ اس دوران نتیش نے مصطفی کو طمانچہ رسیدکردیا ۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد مصطفی نے شہری پولیس تھانہ میں ملازم نتیش کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

Share this post

Loading...