بھٹکل 27؍ جنوری 2024(فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے مشہور صحافی جناب آفتاب حسین کولا صاحب فکروخبر کی دعوت پربروز جمعرات بعد مغرب دفتر فکروخبرتشریف لائے جہاں عملہ نے ان کا استقبال کیا۔ تبادلۂ خیال کے دوران انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں کئی مفید مشوروں سے نوازا اور کہا کہ زمانہ کے حالات کے تقاضوں کے مطابق میڈیا کو بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے اپنے گفتگو کے دوران فکروخبر کو کئی ایک مفید مشوروں سے نوازا اور اس کی خدمات پر اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا۔ مزید اس میدان میں بڑے پیمانے پر کام کرنے پر بھی ابھارا ۔
واضح رہے کہ جناب آفتاب حسین کولا مشہور صحافی ہیں جنہوں نے اپنی صحافت کا آغاز بھٹکل ٹائمس سے کیا جس کے وہ ایڈیٹر تھے۔ اس کے بعد وہ ٹائمس آف عمان میں بطورِ ایڈیٹرکے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے مضامین خلیج ٹائمس اور خلیج کے دیگر معروف اخبارات اور مجلات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ہندوستان کے مشہور اخبار دکن ہیرالڈ ، دی ہندو اور ٹائمس آف انڈیا کے لیے بھی فیچرس اسٹوری لکھتے رہے ہیں۔
Share this post
