لزم جو اس وقت پولس کے تحویل میں ہے اُس کی شناخت فہیم بیگ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کی ماں ناظمہ کو اس کے شوہر نے چھ ماہ قبل طلاق دیا تھا اور ناظمہ اپنے تینوں بچوں افنان (8) آفرین (6) اور سلطان (4) کے ساتھ ہائش پذیر تھی۔ بتایا جارہاہے کہ ملزم فہیم اور ناظمہ میں تعلقات تھے ۔ فہیم ناظمہ سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا مگرایک بیوہ سے شادی رچانے پر فہیم کے گھر والے راضی نہیں تھے۔اسی دوران فہیم نے ناظمہ کو ایک اوشخص کے ہمراہ دیکھ لیا اور اس غصہ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اس کے معصوم بچوں کا قتل کردیا۔ پہلے تو اس نے بچوں کے اسکول گیا وہاں سے بچوں کو لیا اورایک ویران جگہلے جاکر ان کا گلا دباکر قتل کردیا۔ ملزم کے بیان کے مطابق ملزم نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں ایک نالی میں پھینک دی تھیں۔ پولیس ملزم کو جائے واردات پر لے گئی جہاں فائربریگیڈ کا عملہ کوشش کے بعد آفرین کی لاش برآمد کرلی ہے جبکہ دوبچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
بیوی کو بچانے کی کوشش: میاں بیوی دونوں ڈوب کرہلاک
اڈپی08؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) اچانک تالاب میں گر کرپانی کے گہرائی میں ڈوب رہی اپنی بیوی کو بچانے کے لئے تالاب میں کودا شوہر بھی اپنی بیوی کے ساتھ ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ مہلوک شوہر اور اس کی بیوی کی شناخت شناخت رمیش شیٹی (45) اور (بیوی) آرتھی شیٹی (33) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد ایک کھیت میں کام کرنے کے دوران آرتھی شیٹی نامی خاتون اچانک پیر پھسل کر تالاب میں گر گئی تھ، جیسے ہی اس کے شوہر رمیش نے دیکھا تو اس کو بچانے کے لیے آگے بڑھا اور وہ بھی پیر پھسل کرتالاب میں گرگیا اور دونوں اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ برہماور پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔
کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے سے پانچ افرا د ہلاک
بنگلور 08؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ایک رہائشی عمارت کاکمپاؤنڈ گرنے سے پانچ افراد کے ہلاک اور دس افراد کے زخمی ہونے کی واردات ہیگڑے نگر کے قریب اتوار کیرات پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیگڑے نگر کے قریب واقع سگنیچر رہائشی عمارت کی دیوار اتوار کی رات عارضی تعمیر کیے گئے شیڈ پر گرگئی جس کی وجہ سے موقعۂ واردات پر چار افراد ہلاک جبکہ ایک کی موت اسپتال میں واقع ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دیوار کھوکھلی اینٹوں سے تعمیر کی گئی تھی اور اتوار کی رات ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے شیڈ پر گرگئی۔ بی بی ایم پی کے ذمہ دار ٹی ایم وجئے بھاسکر نے موقعۂ جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد پولیس کو رہائشی عمارت کو تعمیر کرنے والے انجینئر کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کرلینے کے ہدایات دئیے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دیورا کے قریب پاکی نکاسی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔
Share this post
