عفان جبالی قتل معاملہ میں والد نے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے گورنر کے نام پیش کی یادداشت

بھٹکل 27/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  جیسے جیسے عفان جبالی قتل واردات پر دن گذرتے جارہے ہیں۔ پولیس کی تحقیقات میں نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں۔ گذشتہ روز اس قتل معاملہ میں ایک اہم ملزم کو منگلورو سے حراست میں لیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری طرف عفان کے والد اس پورے معاملہ میں انصاف مانگ رہے ہیں اور وہ چاہ رہے ہیں کہ اس معاملہ کی اس طرح جانچ کی جائے کہ تمام ملزمین کا پردہ فاش ہوجائے۔ گذشتہ روز انہوں نے ڈپٹی مشنر ڈاکٹر ہریش کمار کے توسط سے گورنر کے نام ایک یادداشت پیش کی جس میں انہو ں نے کئی طرح کے سوال کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کی گذارش کی ہے۔اس موقع پر کے ایم اشفاق صاحب، سید علی صاحب اور دیگر موجود تھے۔ 
 یادداشت میں کہا گیا ہے کہ واردات انجام دئیے جانے سے قبل میرا بیٹا چیختا اور چلاتا رہا جس کی آواز باہر کے لوگوں نے سنی تھی اس وقت ہوٹل میں موجود افراد نے اس پر توجہ نہیں دی۔
 ہوٹل کے جس کمرے میں واردات انجام دی جاچکی ہے وہ کئی مہینوں سے ریزرو تھا، اس کے پیچھے کیا عوامل ہوسکتے ہیں، نیز وہاں کس طرح کی سرگرمیاں انجام دی جارہی تھیں۔
 ہوٹل مالک اور ملزم محمد اقبال کے درمیان تعلقات کو واضح کرتے ہوئے اصل معاملہ کو منظر عام پر لایا جائے۔ 
واردات کے روز کون کون لوگ ہوٹل آئے تھے؟ 

Share this post

Loading...