اعلان برائے تعلیم بالغات

کیوں نہیں! بالکل ضروری ہے، اس لیے کہ علم سے انسان کو خدا کو پہچاننے میں مدد ملتی ہے، علم سے نہ صرف اللہ کا تقرب حاصل ہوتا ہے بلکہ اللہ کی محبت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ علم اور فقہی مسائل سے واقفیت کے بعد عبادت میں لذت پیدا ہوتی ہے اور نکھار آتا ہے۔ 
اس لئے گھر بیٹھی خواتین کے لیے معہد حسن البنا نے چار سالہ کورس ترتیب دیا ہے تاکہ نہ جاننے سے کچھ جاننا اچھا ہے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ انشاء اللہ یہ کورس صرف دوگھنٹے صبح کے اوقات میں جلد شروع کیا جائے گا۔ اس کی تفصیلات معہد امام حسن البنا شہید میں 4تا 6عصر کے وقت آکر معلمہ سے معلوم کریں۔
(نوٹ: اس مناسبت سے معہد میں انشاء اللہ مورخہ ۲۹/ ذی قعدہ ۱۴۳۶ ؁ھ مطابق  13/ ستمبر ۲۰۱۵ ؁ء بروز اتوار نمازِ عصر کے فوراً بعد خواتین کے لیے ایک اہم جلسہ منعقد ہوگا، جس میں مہمانِ خصوصی محترمہ نادرہ ندرت فائزاتیؔ (پرنسپل مدرسہ فرقانیہ شیرور، اڈپی) کا خطاب ہوگا، علاوہ ازیں جامعات الصالحات کی معلمات کے بھی خطابات ہوں گے۔خواتین سے گزارش ہے کہ عصر کی اذان سے پہلے ہی پہنچیں ، انشاء اللہ نماز اور وضو کے لیے معہد حسن البنا کے وسیع ہال میں انتظام ہے۔)
ناظم معہد امام حسن البنا شہید

Share this post

Loading...