ادارہ ادبِ اطفال کا چھ روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

Bhatkal, bhatkal workshop, idara adabe atfal bhatkal, bhatkal phool, phool magazine Bhatkal,

بھٹکل18؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کی جانب سے اکتوبر کی چھٹیوں کو کارآمد بنانے کی غرض سے طلبہ کے لیے چھ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 9 اکتوبر کو ہوا۔

ورکشاپ میں چھ دن مختلف موضوعات کے تحت ماہرین فن نے طلبہ کے سامنے اپنے وقیع محاضرات پیش کیے۔

پہلے دن دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے استاد مولانا عبدالسلام ندوی نے حدیث کی اہمیت وافادیت  پر روشنی ڈالی۔ مولانا نے اسی عنوان کے تحت اس بات کو اجاگر کیا کہ حدیث کی ترویج واشاعت میں ہندوستانی علماء کا بڑا اہم کردار رہا ہے جس کی ایک کئی مثالیں انہوں نے پیش کیں۔

دوسرے دن جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے استاد مولانا مفتی فیاض برمارے صاحب نے تیسیر فقہ اسلامی کی روح پر اپنا وقیع محاضرہ پیش کیا۔

استاد جامعہ اسلامیہ بھکل مولانا سعود مجاہد ندوی نے اقبال کی نظم مسجد قرطبہ کی روشنی میں تاریخِ اندلس پر روشنی ڈالی۔

استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا جعفر صوان رکن الدین ندوی نے برصغیر کے ادباء اور شعراء کے درمیان ادبی و علمی معرکے کے عنوان پر اپنا محاضرہ پیش کیا۔

ورکشاپ کے آخری دن ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی نے میڈیا کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کئی مفید باتیں طلبہ کے سامنے پیش کیں۔ انہوں نے اپنے محاضرہ میں زور دیا کہ مسلمان اس میدان میں آگے آئیں اور اپنے جوہر دکھائیں۔ ملک کی مو جودہ میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جارہی نفرت پربھی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Share this post

Loading...