اچھے دن آئے اور گئے بھی، دکھائی نہیں دئے: چدمبرم کا وزیر اعظم مودی پر طنز


انہوں نے اتکل ایکسپریس کے ڈبوں کے پٹری سے اترنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ریل حادثات میں اضافہ ہی موجودہ حکومت کے اچھے دن کی تعریف ہے۔ مئی 2014 سے ریل کرایوں میں 70فیصد اضافہ 27بڑے ٹرین حادثات اور 259 اموات ۔ کیا یہی ہیں اچھے دن۔ کانگریس کے ہی ایک دیگر لیڈر کپل سبل نے ٹرین سیکورٹی کے معاملے پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال لوگوں کے لئے کمرشیل لحاظ سے غیر عملی بلٹ ٹرین چلانے کے بجائے عام لوگوں کی سلامتی کے لئے پٹریوں کی مرمت پر قیمتی وسائل کو خرچ کیا جانا چاہئے۔

Share this post

Loading...