منگلورو 13 مارچ 2022(فکروخبرنیوز) اپنے بچے کو بچانے کے لیے آگے بڑھی ماں کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت جیوتھی کے طور پر کرلی گئی ہے۔ حادثہ میں اس کا شوہر شرتھ اور بچہ زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ہیماڑی سے کنداپور کی طرف جانے والا ٹرک اسکوٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی وجہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی بتائی جاتی ہے۔
جب ٹرک نے اسکوٹر کو ٹکر ماری تو اپنے بچہ کو بچانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھی ماں لاری کی زد میں آگئی۔
ٹریفک پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جوڑا کندا پور میں ایک اولڈ ایج ہوم کے افتتاح میں شرکت کرنے جا رہا تھا۔
Share this post
