سڑک حادثہ میں 11 سالہ لڑکی جاں بحق ، دو شدید زخمی

منگلور:13اگست2018(فکروخبرنیوز)منگلور کے علاقہ ننتھور میں بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ایک ۱۱ سالہ معصوم کی موت واقع ہو گئی ہے ، یہ حادثہ 12اگست کو پیش آیا ،حادثہ میں مرنے والی بچی کی شناخت مدیحہ(11) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق مدیحہ اپنی ماں اور اپنے بھائی کے ساتھ ماں کی اسکوٹر پر سوار اپنے کسی رشتہ دار کے گھر شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جار ہی تھی کہ اسی دوران ننتھور راستہ پر ایک نجی بس ان کی گاڑی کو اوورٹیک کے چکر میں ان سے جا ٹکرائی ،نتیجتا بائیک سوار سبھی افراد سڑک پر آرہے اور رتینوں شدید زخمی ہوگئے ، زخمی حالت میں تینوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مدیحہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ، 

Share this post

Loading...