کاروار 13 اکتوبر 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کیمیکل لے جانے والا ایک ٹینکرحادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ انکولہ ۔ یلاپور شاہراہ ارابیل گھاٹ پر پیش آیا۔ کہا جاتا ہے کہ منگلور ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ (ایم آر پی ایل) کی ایک ذیلی کمپنی سے گجرات میں ایک پینٹ فرم کو بینزین لے جانے والا ایک ٹینکر ارابیل گھاٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔ حادثہ پیش آتے ہی ڈرائیور اور کلینر ٹینکر سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ آتشزدگی کی وجہ سے اس سڑک پر ٹریفک بند ہو گئی۔کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) کے کمشنر منوج رنجن نے کہا کہ کیمیکل پھیلنے کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
Share this post
