کاسرگوڈ: 21؍اپریل2018(فکروخبرنیوز )تعلقہ کے ملیرا علاقہ میں سکوٹر اور لاری کے مابین پیش آئے تصادم میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے ، مہلوک خاتون کی شناخت بندو (44) مقیم اڈکا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق ریت سے بھری ایک تیزر فتار لاری نے خاتون کی اسکوٹر کو اس وقت ٹکر ماردی جب وہ اپنی دکان جا رہی تھی حادثہ کے نتیجہ میں خاتون لاری کی زد میں آگئی اورلاری کا پہیہ نے اس کے سر کو کچل ڈالا جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اڈور پولس نے موقع پر پہونچ کر تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے ، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کاسرگوڈ سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاری ڈرائیور کی لاپرواہ ڈرائیونگ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا
Share this post
