سڑک پارکرنے کے دوران کار ٹکرانے کے نتیجہ میں عمررسیدہ شخص ہلاک

اڈپی 19؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) تیز رفتار کار کے ایک عمر رسیدہ افراد سے ٹکرانے کے نتیجہ میں عمر رسیدہ افرادکے ہلاک ہونے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت راما کے کندار (92) کی سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جب یہ شخص سڑک پارکررہا تھا اس دوران ایک کار اس سے ٹکراگئی ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ یہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ مہلوک شخص سابق ملک پروڈیوسر کوآپریٹیو سوسائٹی اور پڈوبدری پنچایت کا سابق ممبر بھی تھا۔

Share this post

Loading...