عمر رسیدہ خاتون بس کی زد میں آکر ہلاک

مڈکیرے۔12مارچ ۔2018(فکرو خبر نیوز) راستہ پار کر نے کے دوران تیز رفتار بس کی زد میں آنے سے ایک عمر رسیدہ خا تون کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والی خاتون کی شنا خت اویر دالو نامی دیہات کی رہنے والی چنمّا (75) کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ چنما اسپتال کی طرف جا رہی تھی کہ اس دوران مڈکیرے کے سوموارپیٹ تعالقہ میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہو گئی ،معاملہ شنی وارسانتھ پولیس تھا نہ میں درج کر لیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...