منگلورو16؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) گھر کے صحن میں کھڑا شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب پک اپ لاری پیچھے لیتے وقت اس سے ٹکراگئی ۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز شکتی نگر کے کاکے بیٹو لیبر کالونی میں ایک پک اپ لاری پیچھے کی جانب لی جارہی تھی کہ اس دوران گھر کے صحن میں کھڑے شخص سے لاری ٹکراگئی جس سے معمر شخص کی جان چلی گئی۔
مہلوک کی شناخت کوراگپا (85) کے طور پر کی گئی ہے۔
کوراگپا کو گرنے کی وجہ سے سر میں چوٹیں آئیں۔ اسے وینلاک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اس سلسلے میں کنکناڈی پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔
Share this post
