بھٹکل: :30؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) بھٹکل تعلقہ کے بیلور کراس پرکار ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک کار حادثہ کا شکار ہو گئی تاہم اس حادثہ میں کار سوار شخص بال بال محفوظ رہا ، عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیونگ کر رہا شخص موبائیل پر گفتگو میں مگن تھا کہ اسی دوران کار اس کے ہاتھوں سے بے قابو ہو گئی اور سڑک سے اتر کر ایک نالہ میں جا گری ،اس حادثہ میں کار کو کافی نقصان پہونچا ہے ،لیکن ڈرائیور کی خوش قسمتی کہ اس حادثہ میں اسے صر ف معمولی چوٹ آئی ہیں ،
Share this post
