مڈیکیری 19؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) کورگ بی جے پی لیڈر کی ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہونے کی واردات آج شام پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت بالا چندرا کلاگی (47) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ شخص کورک ضلع کا بی جے پی سکریٹری تھا اور سمپاجے گرام پنچایت کا صدر بھی تھا۔ یہ حاثہ لاری اور اومنی کار کے درمیان پیش آیا جہاں اس کی موقعۂ واردات پر ہی موقع واقع ہوگئی ۔ حادثہ کے بعد نعش مڈیکیری ضلع اسپتال منتقل کی گئی ہے اور مڈیکیری دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
