کاسرگوڈ 19 اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) مخالف سمت سے آرہی سواری سے بچنے کی کوشش میں کار کھائی میں گرنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت نتیش (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ منگل 19 اپریل پیر کو کمبلے پولیس اسٹیشن حدود کے تحت شریا میں پیش آیا۔
زخمیوں میں مہلوک کا بھائی شراون (14) اور رشتہ دار رکشیت (25)، ابھیشیک (25) اور لوکیش (25) شامل ہیں۔
کار میں سوار تمام مسافر پٹور مندر کے میلے میں حصہ لینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ جب کار ڈرائیور نے دوسری گاڑی کے ٹکر سے بچنے کی کوشش کی تو کار سڑک کے کنارے کھائی میں گر گئی۔
کمبلے پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔
Share this post
