کولار 23/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) ملباگل اہم شاہراہ 7 پر آٹو رکشہ اور کار کے درمیان پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں دوافراد کی موت واقع ہونے کی واردات کل پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیز رفتار کار آٹو رکشہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سوار دو افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں مہلوکین کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ وہ سامنے کی سیٹ پر سوار تھے، کار پر سوار افراد کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ اطلاع پاکر ملباگل پولیس جائے واردات پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے کولار جالپا اسپتال میں داخل کیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
