کیرلا سے بائک پر گوا فٹ بال میچ دیکھنے جارہے دو نوجوان سڑک حادثہ میں جاں بحق

accident, truck bike collision, kasargod, kerla,

کاسرگوڈ20؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) یہاں کے اڈومانامی مقام پر ٹرک اور کار کے مابین پیش آئے تصادم میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہونے کا حادثہ آج صبح پیش آیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جمشیر (22) اور محمد شیبیل (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں گوا میں منعقد ہونے والے آئی ایس ایل فٹ بال کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے نکل پڑے تھے۔

بتایا جارہاہے کہ حادثہ آج صبح پانچ اس وقت پیش آیا جب ٹرک کاسرگوڈ سے جارہا تھا اور بائک اس کے مخالف سمت سے آرہی تھی۔

Share this post

Loading...