خوفناک سڑک حادثہ: لاری سے ٹکرانے کے نتیجہ میں بائک پر سوار تینوں افراد ہلاک

accident, kalburgi,

کلبرگی 09؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ادیا وانی) جمعہ کی رات ضلع کے جیورگی تعلقہ میں بھیما ندی کے پل کے قریب ایک کراس پر سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے بائک کے ٹکرانے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حادثے میں مرنے والے نوجوانوں کی شناخت ایس این ہپارگی گاؤں کے آکاش بڈیگر (21)، شیو ماگیری (21) اور لکشمنا مالا بادی (18) کے طور پر کی گئی ہے۔

تصادم میں تین نوجوانوں کو سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔ عینی شاہدین نے ’’ادے وانی‘‘ کو بتایا کہ اس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

تینوں متوفی نوجوانوں نے جمعہ کو چٹا پور تعلقہ کے ناگاوی یلما مندر میں منعقدہ ایک پروگرام میں حصہ لیا تھا اور اس کے بعد جیورگی روانہ ہوئے تھے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق راستے کے درمیان سڑک پر کھڑی لاری سے پیچھے سے ٹکرانے کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

Share this post

Loading...