برہماور کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں عمررسیدہ شخص ہلاک، دیگر زخمی

accident, barhmawar accident

برہماور 22 دسمبر 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ہیراڈی گاؤں میں منگل کو کوڈلی درگاپرمیشوری گڈوگے مریما مندر کراس کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک عمر رسیدہ شخص ہلاک ہوگیا ہے جب کہ اس کی بیوی اس وقت زخمی ہوگئی جب ان کی کار ٹیلی فون کے کھمبے سے ٹکرا کرالٹ گئی۔
متوفی کا نام یو بی پربھاکر راؤ (80) ہے۔ ان کی بیوی اوشا پی راؤ شدید زخمی ہیں۔ کار ڈرائیور وشوا پرساد راؤ اور شیو پرساد راؤ جو اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے بال بال بچ گئے۔
کار برکور کی طرف جارہی تھی ی جب ڈرائیور کا کنٹرول ایک ڈھلان پر چھوٹ گیا۔ 
برہماور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

Share this post

Loading...