کارکلا05؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) ایک نوجوان اس وقت اپنی جان گنوا بیٹھا جب بائک پر سفر کے دوران اس کی بائک ایک جے سی بی سے ٹکراگئی ۔ یہ حادثہ اہم شاہراہ سانوور میں پیر کی رات پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت کی شناخت اویناش (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص پیر کی رات اپنا کام نمٹانے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا۔
جے سی بی ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ اس کے بعد دوسرے ڈرائیور کو بلا کر جے سی بی سڑک سے ہٹائی گئی۔
Share this post
