تیز رفتار کار اسکوٹی سے جاٹکرائی ، خاتون ہلاک ، شوہر شدید زخمی

کاپو09؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) تیز رفتار کار کے ایک اسکوٹی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں خاتون کے ہلاک ہونے اور اس کے شوہر کے شدید زخمی ہونے کی واردات یہاں شیروا نامی علاقہ میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت پریما اچاریا (48) مقیم مٹار ، شیروا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کار کی رفتار حد سے زیادہ تیز رہنے کی وجہ سے وہ بے قابو ہوگئی اور اسکوٹی کو ٹکر ماردی۔ حادثہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جائے واردات دونوں سڑک پر گرے ہوئے تھے اور انہیں سخت چوٹیں پہنچی تھیں۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر دونوں کو اسپتال پہنچا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاسکی اور اپنی آخری سانس لی، خاتون کا شوہر شدید زخمی ہے اور اس کاعلاج جاری ہے۔کار چلارہا لڑکا جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ حادثہ کے بعد کار سڑک کے کنارے واقع ڈریینیج پر چڑھ گئی اور بجلی کے کھمبے سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئے۔ ۔ شروا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...