سوفٹ کار اور سرکاری بس کے درمیان تصادم ، چار افراد موقعۂ واردات پر ہلاک

پتور 10؍ مارچ 2019(فکروخبرنیوز) آج صبح سویرے سوفٹ کا راور سرکاری بس کے درمیان شیرڈی گھاٹ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق سرکاری بس دھرمستھلا سے بنگلورو جارہی تھی تو سکلیشپور پولیس تھانہ کے حدود میں ایک سوفٹ کار سے ٹکراگئی ہے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ چھ سالہ ایک بچہ سمیت چار افراد نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ بتایا جارہاہے کہ جائے حادثہ پر موبائل کا نیٹ ورک نہیں ہے لیکن مقامی لوگوں نے فوری طور پر اپنی کوششوں سے اسپتال پہنچایا جس کی سبھوں نے تعریف کی ۔ پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Share this post

Loading...