بنٹوال 06 دسمبر 2021 (فکروخبرنیوز) بس سے اتر کر گھر جانے کے دوران کار کی زد میں آنے سے دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ آج پیر کو پانے منگلورو میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق دو طلباء پانے منگلورو میں ایک بس سے اترے جہاں قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے اپنے گھر کی طرف پیدل چل رہے تھے کہ وہ قریب سے گزرنے والی کارانہیں ٹھوکر ماری۔
زخمی طلباء کی شناخت سلیم اور سنچنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے کار ان پر چڑھ گئی۔ ۔ کارپر ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا، بعد میں کار بھی ایک کھائی میں جاگری۔
محمد سلیم منگلورو کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ سنچنا بھی زخمی ہے جو ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
میلکر ٹریفک سب انسپکٹر راجیش نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کیس درج کیا۔ کھائی میں گرنے والی گاڑی کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ کار مکمل طور پر تباہ ہونے کے باوجود ڈرائیور اور اس میں سوار مسافرمعجزانہ طو رپر بچ گئے ہیں۔
Share this post
