سڑک پارکرنے کے دوران آٹھ سالہ بچی سے بس ٹکراگئی۔ بچی جاں بحق

کاسرگوڈ 23/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  کمبلے کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت الہان نہانین (07) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ سڑک پارکرنے کے دوران کے ایس آر ٹی سی بس اس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے وہ گرگئی اور اسے گہری چوٹیں آئیں۔ فوری طورپر اسے کمبلے کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں نے تاب نہ لاتے ہوئے اس نے آخری سانس لی۔ بتایا جارہا ہے کہ مدرسہ کلاس سے لوٹنے کے دوران یہ بچی سڑک پار کررہی تھی اور اسی وقت منگلور و سے کاسرگوڈ کی طرف جانے والی بس اس سے ٹکراگئی۔ کمبلے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...