منگلورو 26؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز ) پولیس سواریوں کو نشہ کی حالت میں چلانے سے سختی سے منع کرتے ہیں اور اس جرم کے ارتکاب کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے ۔ لیکن حیرت اس وقت ہوتی ہے جب اس جرم کا الزام پولیس والوں پر لگنے لگیں۔ ایسا ہی ایک حادثہ شہر کے ہمئپن کٹہ میں پیش آیا جہاں ایک پولیس ڈرائیور نے گاڑی ڈرائیڈر پر چڑھادی۔ حادثہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ عوام کی جانب سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے پتہ چل رہا ہے کہ گاڑی چلانے والا پولیس اہلکار اس قدر نشہ میں دھت تھا کہ صحیح طرح سے چل بھی نہیں سکتا تھا۔ یہ بھی الزام لگایا گیا تصاویر اور ویڈیوز نکالنے کے دوران پولیس اہلکاروں نے اس کی مخالفت بھی کی تھی ۔ حادثہ کے چند ہی منٹوں میں اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی۔
Share this post
