ایمبولنس اور اسکوٹر کے مابین تصادم، سولہ سالہ لڑکا جاں بحق


منگلورو 14؍اپریل2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)  ایمبولنس اور اسکوٹر کے درمیان پیش آئے تصادم میں سولہ سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا حادثہ بیڈی ایڑکا میں پیش آیا ہے۔ مذکورہ لڑکے کی شناخت شاہل (16) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار تھا۔ اسکوٹر چلارہے شخص  کو شدید چوٹیں پہنچی ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق اوکناڈکا میڈیکل کالج کی طرف جانے والی ایمبولنس اور اسکوٹر کے درمیان بیڈی ایڑکا سرکل کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں اسکوٹر پر سوار دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں کو فوری طورپر کومبلے کے اسپتال میں داخل ہوگیا لیکن شاہل نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔ 
بیڈی ایڑکا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

 

Share this post

Loading...