اینٹی کرپشن بیورو ٹیم نے کنداپور میں ایک انجیئر کے گھر مارا چھاپہ ،35لاکھ کی اشیاء ہوئی برآمد

کنداپور: 11؍اپریل2018 (فکروخبرنیوز)اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کے اافسران نے آج یہاں کنداپوراور ہوناور کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارکارروائی انجام دیتے ہوئے کئی اہم دستاویزات ضبط کر لئے ہیں ، آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں اے سی بی کی ٹیم نے کنداپور کے ایک جونئیر انجیئر روی کرشناکی رہائش گاہ اور ان کے قریبی لوگوں کے یہاں چھاپہ ماری کی ،اے سی بی ذرائع کے مطابق انجینئر کے خلا ف خفیہ جانکاری فراہم کی گئی تھی کہ اس کی رہائش گاہ میں آمدنی سے زائد اثاثہ جات موجود ہیں اسی پر اے سی بی افسران نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران مختلف قیمتی اشیاء اور آمدنی سے زائد رقم والی اثاثہ جات بر آمد کی جس کی جملہ مالیت 35لاکھ بتائی جا رہی ہے ،ضبط کر لی ،

Share this post

Loading...