بھٹکل 29/ اپریل 2020 (فکروخبر نیوز) مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈی بھٹکل کی جانب سے ادارہ فکروخبر بھٹکل، سیدھی بات بنگلورو، لرن قرآن بھٹکل، ادارہ ادب اطفال بھٹکل اور اقرأ اکیڈمی منگلورو کے اشتراک سے منعقدہ منفرد مسابقہ میں توقع سے زیادہ لوگ شرکت کررہے ہیں اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یہ مسابقہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈی بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے بتایا کہ صرف ڈیڑھ دن میں 1500افراد نے شرکت کی اور لوگ برابر فون اور اپنے پیغامات ارسال کررہے ہیں۔مسابقہ کے تعلق سے کچھ وضاحتیں ہیں جس کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ؎
مولانا نے بتایا کہ ڈیڑھ پارہ حفظِ قرآن کے زمرہ میں وہی شرکت کرسکتا ہے جو غیر حافظ ہو یا پھر وہ اپنا حفظ نہ کررہا ہے۔ حفاظ کو اس زمرہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے، وہ بقیہ زمروں میں شریک ہوسکتا ہے۔ رمضان کی ان مبارک ساعتوں میں پاک خدا کا پاک کلام یاد کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہے۔ روزانہ ایک صفحہ یاد کرنا آپ کو بہت جلد حفاظ کی فہرست میں لاکھڑا کردے گا۔ ویسے بھی اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو آسان بنایا ہے۔ مولانا نے بتایا کہ آپ صلاۃ الحاجہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کریں کہ اے اللہ میں نے تیرا کلام حفظ کرنے کی ٹھان لی، آگے کے مراحل آسان فرما۔ آپ کا یہ عمل اللہ تعالیٰ کو پسند آجائے گا اور زندگی میں آپ اس کو مکمل نہیں کرسکے تب بھی اللہ کی ذات سے امید ہے کہ آپ کے حافظِ قرآن بننے کی نیت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کو حفاظ کی فہرست میں شامل فرمائے گا۔
مولانا نے ایک اور وضاحت یہ بھی کی کہ ایک مرتبہ رجسٹریشن نمبرملنے کے بعد دوبارہ آپ رجسٹر نہ کریں۔ آپ کے موبائل سے ایک سے زائد رجسٹریشن کئے جاسکتے ہیں لیکن ایک ہی رجسٹریشن بار بار کرنے سے منتظمین کو دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ رجسٹریشن نمبر ملنے کے بعد آپ کو ایک فارم روانہ کیا جائے گا جس کو پُر کرکے آپ کو روانہ کرنا ہوگا،روزانہ کے جملہ اعمال اس میں درج ہوں گے۔ آپ کو اپنے اعمال کے مطابق اس کے سامنے نشاندہی (ٹِک) کرکے فارم ارسال کرنا ہوگا۔
انہو ں نے مزید بتایا کہ غیر تعلیم یافتہ لوگوں کے لیے کوئی خاص زمرہ نہیں ہے۔ وہ قرآن مجید یاد نہیں کرسکتے۔،دیکھ کر تلاوت نہیں کرسکتے تو وہ سنن ونوافل پڑھ سکتے ہیں اور ذکر واذکار کے زمروں میں اپنی شرکت یقینی بناسکتے ہیں۔
جو خواتین شرعی عذر کی بناء اپنے اعمال مکمل نہیں کرسکتیں ان کے لیے مزید دس دنوں کا موقع دیا جائے گا۔ ارسال کردہ فارم میں اس کی وضاحت کی گئی ہے جس کے مطابق ہی آپ فارم پُر کریں۔ایسی خواتین کے مزید دس دن جب تک پورے نہیں ہوں گے نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
مولانا نے چالیس روز کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چالیس روز کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں ان اعمال کو باقی رکھے گا اور یہ اعمال آپ کی زندگی کا حصہ بن جائیں گے۔
مسابقہ کی مزید تفصیلات دی جارہی ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں۔
مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 8747921585
ای میل: [email protected]
مسابقہ کا تعارف
مسابقہ کی تفصیلات
https://drive.google.com/open?id=1RMQfcitHekhdWi-mjdoj59ENjwkEYhHA
To know details of the competition:
https://drive.google.com/open?id=1RMQfcitHekhdWi-mjdoj59ENjwkEYhHA
یومیہ اعمال کے فضائل :
To know the virtues of daily activities,
https://drive.google.com/open?id=
1XKoXlXWDugh946gVzIXvm41gxfDhP8Rk
For Registration click on:
رجسٹریشن کے لیے کلک کریں:
Share this post
