بھٹکل یکم اپریل 2024(فکرو خبر نیوز) انڈین اسلامک سینٹر اںوظبی کے زیر اہتمام قرات مقابلہ سیزن 3 میں بھٹکلی طالبہ فردوس بنت آفتاب ایم جے نے اپنے زمرہ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے جبکہ بھٹکلی طالب علم عبداللہ مصباح نے فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق انڈین اسلامک سینٹر اںوظبی کے زیر اہتمام منعقدہ مذکورہ مسابقہ میں کل 260 بچوں نے نمایاں مقام حاصل کیا۔مرکز النوائط ابوظبی کے جنرل سکریٹری جناب آفتاب ایم جے کو ان کی دختر کے دوسرا مقام حاصل کرنےاور مرکز النوائط کے صدر جناب اشرف علی مصباح کے فرزند عبداللہ کے فائنل مقابلہ تک رسائی حاصل کرنے پر مرکز النوائط کے ذمہ داران نے ان بچوں اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔
فکرو خبر بھٹکل بھی ان بچوں اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
Share this post
