بھٹکل07؍مارچ 2024(فکروخبرنیوز) ابناء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیر اہتمام منعقدہ بھٹکل او ربیرونِ بھٹکل کنڈلور تا کاروار کے درمیان منعقدہ وضو مسابقہ کے انعامات کی تقسیم کے لیے ایک اجلاس سکون ہال نوائط کالونی میں منعقد کیا گیا جس میں ممتاز طلبہ کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ہے۔
اس موقع پر اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا اور ہر گروپ کے سات ممتاز طلبہ کو بھی انعامات تقسیم کیے گیے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے کہا کہ بچوں کو کوئی چیز سکھانی ہے تو ان کو عمل کرکے دکھانا چاہیے، یہ مؤثرترین ثابت ہوتا ہے۔ جو زبان سے بولنے کی چیزیں ہیں وہ پڑھ کر سیکھی جاتی ہے اور جو عملاٰ کرنی کی ہوتی ہے انہیں عملی طور پر کرکے دکھانا پڑتا ہے۔ الحمدللہ ہمارے نوجوان فضلاء نے وضو کے سلسلہ میں پیش رفت کی اور اس مقابلہ کا انعقاد کیا جس کے اثرات محسوس کیے گیے۔
صدر ابناء مولانا رحمت اللہ ندوی نے کہا کہ یہ مسابقہ بچوں تک محدود تھا لیکن یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی عبادتوں کو درست کریں اور انہیں شریعت کے احکامات کے مطابق انجام دینے والے ہوں۔ سیکھنے کے لیے کوئی عمر متعین نہیں ہے ، لہذا اپنے ائمہ اور علاقہ کے علماء سے رابطہ کرکے اپنی وضو اور نماز کو درست کرنے کی فکر کرنی چاہیے۔
استاذ الاساتذہ مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ اللہ کے نزدیک ہمارے اعمال کی قبولیت کی علامت یہ ہے کہ ہمارا ہر عمل پچھلے عمل سے اچھا ہو، لہذا اس رمضان کو تلاوت ، نوافل اور دیگر عبادتوں سے گذشتہ رمضان کے مقابلہ بہتر کرنی کی کوشش کرنی چاہیے۔
گجرات سے قرأت کا کورس مکمل کرنے والے قاری احمد صاحب کو بھی ابناء کی طرف سے خصوصی انعام سے نوازا گیا۔
ابناء کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالحسیب ندوی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، شکریہ کلمات مولانا ارشاد ندوی نے پیش کیے۔ نتائج کا اعلان کنوینر مسابقہ مولانا یاسین ندوی نے کیا اور نظامت کے فرائض مولانا فواز ندوی نے انجام دیئے۔
مسابقہ میں کل 273 طلبہ منتخب ہوئے تھے۔
نتائج کچھ اس طرح رہے۔
بھٹکل
علیا مدرسہ گروپ
اول : اسماعیل ذبیح اللہ بن عبدالقدوس خان مسجد رحمانیہ شیرالی
دوم : شمیر بن سلمان رکن الدین مسجد ھدیٰ
سوم : مصطفی بن نوشاد شاہ بندری مسجد اخوان
علیا اسکول گروپ
اول : ذوالفقار ابن افتخار محتشم ، جامع مسجد بھٹکل
دوم : سید ھیان بن سید محمد عمران ایس ایم مسجدِ ھدیٰ
سوم : حسن جاثم ابن جاوید حسین آرمار مسجد عمر الجابری
بھٹکل
سفلیٰ
اول : عبدالفتاح بن فیض محمد شیخ مسجد رحمانیہ شیرالی
دوم : محمد عزیر بن فیاض خطیب مسجد طوبیٰ
سوم : محمد عوف بن طالب علی ڈانگی مسجد ام علی
بیرونِ بھٹکل
علیا مدرسہ
اول : محمد شریم ابن عبدالواحد ابو محمدا مسجد مدینہ منکی
دوم : فیاض بن عبدالقادر شمالی ونلی کمٹہ
سوم : ماہر بن مختار غیب مسجد ابوبکر ولکی
اسکول
اول : عرفان بن ابوطاہر فکو جامع مسجد ناخدا محلہ
دوم : سمعان بن عبدالصمد قاضی سمسی نورانی مسجد سمسی
سوم : فرحان بن سراج الدین خلیفہ بسرور
سفلیٰ
شاہد حن بن امتیاز ابکاری مسجد خدیجۃ الکبریٰ بیندور
دوم : عبداللہ بن حافظ ابوبکر ہینی کر جامع مسجد ناخدا محلہ منکی
سوم : محمد صفوان بن عبدالصمد قاضی سمسی نورانی مسجد سمسی
اول دوم سوم کے علاوہ ہر گروپ سے سات طلبہ ممتاز طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
Share this post
