بھٹکل 27؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) ابناء جامعہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ذمہ داروں کی پی یو سی میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد بروز سنیچر23؍ مارچ 2019 کو ابناء جامعہ کی عمارت میں کیا گیا جس میں طلباء کے سامنے چھٹیوں کو کارآمد بنانے کے مختلف پروگرامات سامنے رکھے گئے۔ اس موقع پر ذمہ داروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں اس مرتبہ پی یوسی کے طلباء کے لیے تعطیل زیادہ رہے گی لیکن خوش نصیب ہیں وہ طلباء جو اپنی چھٹیوں کے اوقات کو بھی تعلیم کے لیے استعمال کریں۔ ابناء کے ذمہ داروں نے ان سے کچھ مشورے بھی طلب کیے جس پر انہوں نے اس کام کو مزید آگے بڑھانے کی صلاح دی۔ اس موقع پر یہ تجویز طئے کی گئی کہ ابناء کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ پی یو سی کے طلباء کے لیے سمر کلاسس کا آغاز کیا جائے تاکہ ہمارے طلباء دین کے اہم مسائل سے واقف ہوں ۔ اس موقع پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس طرح کی نشستیں وقتاً فوقتاً منعقد ہوتی رہیں اور تبادلۂ خیال کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ طلباء کے لے عشائیہ کا بھی نظم کیا گیا تھا۔
Share this post
