منکی09جنوری2021(فکروخبرنیوز/نمائندہ) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغین کا متحدہ پلیٹ فارم ابناء جامعہ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی دینی اور دعوتی سرگرمیوں سے عوام الناس کا ایک بڑا طبقہ مستفید ہوتا آرہا ہے۔ عصری اداروں میں زیر تعلیم طلبا کی سالانہ تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابناء جامعہ شاخ منکی کی جانب سے سابقہ سالوں میں سمر کلاسس کا نظم شروع کیا گیا تھا اور الحمد اللہ یہ کوشش کامیاب رہی ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے دو ماہ قبل ابناۓ جامعہ منکی کی جانب سے اسکول میں زیر تعلیم طلباء کے لئے حفظ قرآن کا نظم شروع کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس میں میں صرف عصری اسکول کے طلباء شامل ہیں۔
منکی سے ہمارے نمائندے مولوی تعظیم قاضی ندوی نے بتایا کہ اس حفظِ قرآن کلاسس کی ماہانہ نشست منعقد ہوتی ہے اور پورے مہینہ میں سوفیصد حاضر رہنے والے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم ہوتے ہیں
جمعرات کے روز بعد نماز مغرب ابنائے جامعہ کی یہ دوسری نشست منعقد ہوئی سو فیصد حاضر رہنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔
حفظ کلاس میں سو فیصد حاضر رہنے والے طلباء
فہمان بن فہیم حسن باپو
تیسیر بن طاہر عابدہ
ماعز بن عبدالجلیل کڑپاڑی
راہد بن عبدالعلیم کڑپاڑی
ابان بن علی مرتضیٰ شیخ
مزکورہ طلباء کو ابناۓ جامعہ منکی کی طرف سے انعامات سے بھی نوازا گیا
Share this post
