مولانا عبدالقوی صاحب دامت برکاتھم کے ہاتھوں ابناء جامعہ کی عمارت درسِ قرآن کا آغاز

خواتین کے لیے ہر ہفتہ منگل کے روز منعقد ہوگی درسِ قرآن کی مجلس 

بھٹکل 27؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغین کا متحدہ پلیٹ فارم ابناء جامعہ کے تحت مختلف علمی ، اصلاحی اور فکری کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔ وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والے پروگراموں او رمجالس سے شہر اور آس پاس کے حضرات برابر مستفید ہوتے رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے ابناء جامعہ کی ذاتی عمارت بھی موجود ہے جہاں مختلف علمی کام بھی انجام دئیے جار ہے ہیں۔ کل بروز پیر مؤرخہ ۱۹؍ رجب المرجب ۱۴۴۰ ؁ھ مطابق 26؍ مارچ 2019 ؁ ابناء جامعہ کی عمارت واقع مدینہ کالونی میں خواتین کے لیے درسِ قرآن کا آغاز کیا گیا۔ بھٹکل کے دورہ پر آئے محی السنہ حضرت مولاناشاہ ابرار الحق صاحب حقی رحمۃ اللہ علیہ کے تربیت یافتہ حضرت مولانا عبدالقوی صاحب نے اس کا آغاز کیا ۔ مولانا نے اس کام کی شروعات پر ابناء جامعہ کے تمام ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں دینداری پھیلانے کی فکر کرنا اور انہیں دین سے قریب کرنے کے ذرائع اختیار کرنا بہترین عمل ہے جس سے ہماری نئی نسل کی بہترین تربیت ہوسکتی ہے۔ اس کے آغاز کے ساتھ ساتھ ابناء جامعہ کے ذمہ داروں نے اس بات کا اعلان کیا کہ ہر ہفتہ ان شاء اللہ منگل کے روزبعد نمازِ عصر درسِ قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ابناء جامعہ کے سرپرستان اور ذمہ داران موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...