بھٹکل 06؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغین کی تنظیم ابناء جامعہ کی جانب سے بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے طلبہ کے درمیان نماز کے عنوان پر منفرد مسابقہ منعقد کیا گیا۔ نماز مسابقہ سے حیرت ہوتی ہے اور یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ شاید نماز کے عنوان پر تقریری یا تحریری مقابلہ ہوگا۔ اگر آپ کے ذہن میں یہ خیال پیدا ہورہا ہے تو آپ کا ذہن غلط سمت کی طرف جارہا ہے۔ جی ہاں! نماز مسابقہ کے مراد یہاں تصحیحِ نماز کا مسابقہ ۔ یعنی جو طالب علم نماز کے فرائض ، سننتیں اور آداب کی پوری رعایت کرتے ہوئے نماز ادا کرے گا وہ انعام کا مستحق پائے گا۔
اس مسابقہ میں شریک طلبہ کی ویڈیو گرافی کی گئی اور اس کے بعد ویڈیو دیکھ کر حکم صاحبان نے جانچ کرتے ہوئے نمبرات دئیے۔
کل بروز اتوار بعد عشاء تنظیم جمعہ مسجد میں تصحیحِ نماز مسابقہ کی انعامی نشست منعقد کی گئی جس میں ممتاز طلبہ کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔
علیا اور سفلیٰ کے مساہمین میں ممتاز طلبہ کی فہرست کچھ اس طرح رہی۔
گروپ عليا (10 ممتاز طلبه)
(١) ابوبكر صدّيق ابن محمّد يوسف دامدا ابو مسجد خديجة الكبرٰى (نوائط حلقه) 89
(٢) اسرار ابن اسعد قاضياء مسجد اخوان 88
(٢) عبدالمغيث ابن عبدالمجيب يم جے مسجد عائشه ( نوائط حلقه) 88
(٣) عثمان غني ابن مقيم ہلّارے مسجد فردوس 87.5
(٤) سيّد مفاز ابن سيّد مُنير يس جے مسجد تقوٰى 87
(٥) محمّد حسن ابن محمّد امين معلّم مسجد محي الدين 85
(٦) مطيع الرحمٰن ابن مُعين الدين سعدا مسجد طوبٰی 83.14
(٧) محمّد وثّاق ابن وثيق خان مسجد توحيد 83
(٨) محمّد يحيٰى ابن محمّد يونس پلّور مسجد عمير 82.34
(٩) محمّد ياسين بن محمّد سليم مدينه جامع مسجد 82.14
گروپ سفلٰى ( 10 ممتاز طلبه)
(ا) عبدالرزاق ابن عبدالرحيم چكّيري مسجد ساره 93.5
(٢) سيّد محمّد ابن سيّد وصي الله يس يم مسجد طور 90
(٢) عبد الأحد ابن عبد الباسط اكّيري مسجد صدّيقي 90
(٣) جمان ابن محمد جعفر سعيدي مسجد جامع 89
(٣) حسّان احمد ابن حذيفه عابدا مسجد عبداللّٰه انواهي 89
(٤) ارشد علي ابن امجد ابّو مسجد فردوس 88.5
(٥) احمد همام ابن عبد الحميد كولا مسجد طوبٰى 88
(٥) تقي ابن اشفاق ہلّارے مسجد فاروقي 88
(٥) غسّان تحميد ابن محمّد ساجد پيرزادے خليفه جامع مسجد 88
(٦) محمّد مزّمّل ابن ياسين طائره مخدوميه جامع مسجد 87.5
Share this post
